اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی اور سرگئی لاوروف نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں یورپ کے لئے گيس کی فراہمی اور یوکرین میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درامد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ ٹیلی فونی گفتگو بیس منٹ تک جاری رہی ۔
موگرینی نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے کے علاوہ انہوں نے لاوروف کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام اور لیبیا کے حالات کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یوکرین مسلے پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
یوکرین کی حکومت نے پندرہ اپریل دوہزارچودہ سے مشرقی یوکرین میں بدامنی کےخاتمے کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں پانچ ہزار چارسو چھیاسی افراد ہلاک اور تقریبا تیرہ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169